ڈینور: امریکی ریاست کولوراڈو میں فضا میں 2 چھوٹے طیارے ٹکرا گئے، حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کولوراڈو کے شہر ڈینور میں فضا میں دو طیاروں کے ٹکراؤ کا ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ڈینور کے قریب دو چھوٹے ہوائی جہاز فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چار سیٹوں والے سیسنا 172 اور دو سیٹوں والے ایلومینیم کے گھریلو ساختہ سونیکس زینوس کے درمیان حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔
بولڈر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طیارے میں سوار دو افراد ملبے میں مردہ پائے گئے، اور دوسرے طیارے میں موجود شخص کی لاش ملبے میں مختلف جگہوں پر ملی۔
Two Small Planes Collide Mid-Air In Colorado
A mid-air collision of two small planes near Denver has left three people dead.
The planes were identified as a Cessna 172 and a Sonex Xenos. pic.twitter.com/JY4bdqrwQa
— Enrico Farabollini (@EnricoFaraboll1) September 19, 2022
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر رہائش پذیر افراد نے فضا میں طیاروں کے ٹکراؤ کی آواز سنی تو باہر دوڑے کر دیکھنے لگے، انھوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اتنی صاف صبح میں جہاز کیسے ٹکرا سکتے ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، اور ابتدائی رپورٹ 15 دنوں میں جاری کی جائے گی۔