تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکا میں مسافروں سے بھرے طیارے آپس میں ٹکرا گئے

واشنگٹن : امریکی فضائی کمپنی کے دو مسافر بردار طیارے شکاگو ایئرپورٹ پر آپس میں ٹکرا گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار طیاروں کا ٹکراؤ امریکی ریاست شکاگو کے مڈوے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا، جہاں ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ این 8686 کا بوئنگ 737 مسافروں کو لیکر برمنگھم روانہ ہونے کےلیے ٹیکسی کررہا تھا کہ طیارے کا پَر واشنگٹن سے شکاگو پہنچنے والے طیارے سی ٹی 289 بوئنگ کی دم سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے باعث مسافروں پر شدید خوف طاری ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی مسافر یا عملہ زخمی یا ہلاک نہیں ہوا جب کہ دونوں طیاروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائن نے طیاروں کی مرمت اور حادثے کی تحقیقات کےلیے دونوں جہازوں کو گراؤنڈ کردیا ہے جب کہ برمنگھم جانے والے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کےلیے دوسرے طیارے میں سوار کروایا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -