پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پاور پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پاور پروجیکٹ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ، اس منصوبے سے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ملک کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھایا۔

سندھ کی مشہور کینجھر جھیل پر 500 میگاواٹ صلاحیت کے حامل ’فلوٹنگ سولر پاور پروجیکٹ‘ کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، جو کہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

اس جدید منصوبے پر 243 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبے کے ذریعے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور (GWh) بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، جس سے توانائی کے بحران میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ پروجیکٹ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (EPC) ماڈل کے تحت مسابقتی بولی کے شفاف عمل سے مکمل کیا جائے گا۔

کینجھر جھیل پر فلوٹنگ سولر سسٹم کی تنصیب کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ قیمتی زمین کے استعمال کے بغیر توانائی پیدا کرنے کا جدید حل فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف درآمدی فوسل فیول کے بھاری اخراجات بچائے گا بلکہ پاکستان کے 2030 کے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی صنعتی اور شہری علاقوں کو مؤثر طریقے سے فراہم کی جائے گی، جس سے بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کو پائیدار ترقی کی جانب گامزن کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے ایک ٹھوس قدم قرار دی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں