تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ایسے 5 پودے جو آپ کو رات میں پرسکون نیند میں مدد دیں

کراچی : گھر کے اندر پودوں کو نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ارد گرد کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں کیونکہ پودے ماحول کو صاف رکھتے ہیں اور صحت کی بہتری کے بھی ضامن ہوتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ خوشبو نہ صرف انسان کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ کئی جسمانی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

نیند کی کمی سے انسان کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پودے انسان کو رات میں پر سکون نیند بھی مدد دیتے ہیں۔

ایسے 5پودے جن کی کمرے میں موجودگی سے آپ کی نیند پرسکون ہوجائے گی۔

لیونڈر

لیونڈر“ کی خوشبو دماغ کو سکون دیتی ہے اور رات کو کمرے میں لیونڈر کی خوشبو آرام دہ نیند میں مدد دیتی ہے جبکہ اس کی مہک مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے۔

محققین نے ثابت کیا ہے کہ یہ پودا نہ صرف بچوں کو گہری نیند لانے میں مدد کرتا ہے بلکہ نئی ماؤں میں ذہنی تناﺅ کو بھی کم کرتا ہے۔

جیسمین کا پودا

جیسمین کی خوشبو بہت ہی مسحور کن ہوتی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا کمرہ مہک جائے گا اور ساتھ ہی آپ کو پر سکون نیند بھی آئے گی۔

اسنیک پلانٹ

ناسا کے مطابق اسنیک پلانٹ گھر کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے والے پودوں میں سے ایک ہے، پودے کے ہرے اور پیلے پتے کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتے ہیں۔

یہ پودا رات میں آکسیجن خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے کمرے میں آکسیجن کا لیول برقرار رہتا ہے اور پرسکون نیند میں مدد دیتا ہے۔

اسپائڈر پلانٹ

اسپائڈر پلانٹ ہوا میں موجود کینسر کا سبب بننے والے کیمیکز کو صاف کرتا ہے اور پرسکون نیند لانے میں بھی مددگار ہے۔

ایلوویرا

یہ پودا رات کو آکسیجن کا اخراج کرتا ہے، جس سے آپ پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس کو جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -