اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

پلاسٹک سے پاک فولڈ ایبل بوتل جو آپ جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

برسوں کی ریسرچ کے بعد ماہرین پانی کی ایسی بوتل تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو فولڈایبل ہونے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سے بھی پاک ہے۔

پلاسٹ کے متبادل کے طور پر اس بوتل کو فوڈ گریڈ سلیکان سے تیار کیا گیا ہے، بوتل کو نہ صرف آسانی سے دھویا بلکہ یہ کسی بھی قسم کی بو کو جذب نہیں کرتی، ‘ایلیو’ نامی یہ بوتل مکمل طور پر ری سائیکل کی جاسکتی ہے اور اسے ماحول دوست پراڈکٹ بتایا جارہا ہے۔

یہ بوتل زیادہ بڑی تونہیں مگر مکمل کھلنے پر اس میں 750 ملی لیٹر کے قریب پانی آتا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ استعمال کے بعد فولڈ ہونے پر یہ اتنی چھوٹی ہوجاتی ہے آپ اسے اپنی پاکٹ میں رکھ سکتے ہیں۔

اس بوتل میں ابھی یہ صفت موجود نہیں کہ وہ کسی مشروب کو گرم یا ٹھنڈا رکھ سکے یعنی یہ بوتل فی الھال انسولیٹڈ نہیں ہے۔

تاہم یہ بوتل 6 گھنٹے تک مشروب کو ٹھنڈا رکھنے صلاحیت رکھتی ہے، مارکیٹ میں فولڈ ہونے والی کئی بوتلیں موجود ہیں، تاہم منفرد ڈیزائن والے اس بوتل میں سلیکان کوٹنگ والا ایلومینیم فریم استعمال کیا گیا ہے۔

یہ سلیکان بوتل کے اندرونی حصے کو جال کی طرح گھیرے رکھتا ہے، یہ ڈیزائن بوتل کو اتنا لچکدار بناتا ہے کہ یہ ٹوئسٹ ہو کر ایک ڈسک کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

ایلیو نامی بوتل میں 360 ڈگری ٹوئسٹنگ مکینزم ہے جو ہزاروں بار مڑنے کے باوجود اپنی شکل برقرار رکھتا ہے، بوتل کا چوڑا منہ اس میں برف ڈالنے میں آسانی فراہم کرتا ہے، ایلیو بوتل گول مگر تکون کی طرح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں