تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

خبردار!پلاسٹک پر لکھا کوڈ آپ کو کیا بتاتا ہے؟

آج کی دنیا میں پلاسٹک جہاں ایک جانب سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شے ہے وہیں یہ انسانی بقا کے لیے انتہائی سنگین خطرہ بھی اوراس خطرناک شے کے استعمال کرنے کے طریقے جاننا اوراس کے غیرضروری استعمال سے اجتناب بے حد ضروری ہے۔

آپ نے پلاسٹک کی اکثر بوتلیں دیکھی ہوں گی جن کے نیچے اس طرح کا مستطیل کا نشان بناہوتا ہے اور ساتھ ہی اس میں کوئی ہندسہ لکھا ہوتا ہے،آخر اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟انہیں Resin Identification Code(RIC)سمبل لکھا ہوتا ہے،ان کی وجہ سے لگانے میں آسانی ہوتی ہے کہ اس طرح ری سائیکل کرتے ہوئے یہ معلوم رہتا ہے کہ اسے کہاں ڈالنا ہے اورکیا تیار کرنا ہے۔

p-post-2

ان بوتلوں میں1سے لے کر 7 نمبر تک آپشنز موجود ہوتی ہیں جو کہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس نمبر کی حامل پلاسٹک کی اشیا کو ری سائیکل کرنے کے لیے کیا طریقہ کاراستعمال کیا جانا چاہیے۔

اگر پلاسٹک کی بوتل پر مستطیل نشان میں 1 لکھا ہے تواس کا مطلب ہے کہ سافٹ ڈرنکس،دودھ اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال کے لیے ہے اورری سائیکل کرکے اسے کارپٹ ‘ فرنیچر یا فائبر سے بنی ہوئی اشیا تیار کی جاتی ہیں اور اسے نسبتاً محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

p-post-3

اگر یہی نمبر 2ہو تو یہ پلاسٹک دودھ کی بوتلیں اورجگ‘ شیمپو یا جوس کی بوتلیں‘ موٹر آئل کے ڈبے وغیرہ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور یہ تین محفوظ ترین پلاسٹک کی اقسام میں شامل ہے۔ اسے ری سائیکل کرکےپین ‘ ری سائیکلنگ کنٹینر‘ پکنک ٹیبل اور باسکٹ جیسی اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

نمبر3والا پلاسٹک عموماًغذائی اجناس کی پیکنگ ‘ پلمبنگ پائپ اور ڈیٹرجنٹ کی پیکنگ وغیرہ کے لئے استعمال ہوتا ہےاور کافی حد تک نقصان دہ ہے ‘ اسے جلانا انتہائی مضرِ صحت ہوسکتا ہے۔ اسے ری سائیکل کرکے فرشی شیٹس‘ وینائل ٹائلز‘ گٹر کے ڈھکن وغیرہ تیار کیے جاتے ہیں۔

p-post-4

اگر 4لکھا ہوتو پلاسٹک یہ قسم سودا سلف لانے والے بیگز، قالین، کپڑوں اور فروزن فوڈکو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے محفوظ پلاسٹک تصور کیا جاتا ہے۔ اسے ری سائیکل کرکے ٹوکریاں‘ پینلز‘ ٹریش کین اور شپنگ کے لفافے وغیرہ تیار کیے جاتے ہیں۔

جس پلاسٹک پر نمبر 5 درج ہووہ پلاسٹک دہی کے ڈبوں، سٹراز، بوتلوں کے ڈھکن کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اس کو ری سائیک کرکے اس سے جھاڑو‘ بیٹری کور‘ ٹوکریاں‘ سگنل لائٹس وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔

p-post-1

اگر نمبر 6لکھا ہوتویہ سامان پیکنگ کے طورپر استعمال کیا جانا ہے اسے انسانی صحت اور ماحول کے لیے سخت مضرِ صحت تصوری کیا جاتا ہے۔ ری سائکلنگ کے اکثر ادارے اسے قبول نہیں کرتے تاہم اس سے انسولیشن‘ فوم پیکنگ وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔

آخر میں نمبر7یہ پلاسٹک کی قسم ہے جو کہ مذکورہ بالا اقسام میں شامل ہونے کے قابل نہیں ہوتی اور اسے ہر صورت استعمال سے گریز کیاجانا چاہیے کیونکہ اسے مختلف اقسام کی بیماریوں میں براہ راست عامل کے طور پرلیا جاتا ہے۔تاہم یہ بھی مختلف اشیا میں استعمال ہوتا ہے جیسے کہ موبائل کور اور سن گلاسز وغیرہ میں، اسے ری سائیکل کرکے پلاسٹک لمبر اور کچھ دیگر اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

مذکورہ بالا معلومات سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ 1 نمبر جس پلاسٹک پر لکھاہو وہ محفوظ ہے جبکہ 2ِ‘ 4 اور 5 نمبر کی حامل محفوظ ترین پلاسٹکس ہیں اور 3‘ 6 اور 7 نمبر کی حامل پلاسٹکس کو ری سائیکل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

آج کی دنیا میں پلاسٹک ایک انتہائی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے اور اس سے مکمل اجتناب ممکن نہیں لیکن اس کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ جس حد تک اس کا استعمال کم کیا جاسکے کیا جائے۔




Comments

- Advertisement -