تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاداب، حارث اور حیدر علی کرونا کا شکار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان، نوجوان کرکٹر حیدر علی اور حارث رؤف میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تینوں کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل اتوار کو راولپنڈی میں کرونا ٹیسٹ ہونے تک کھلاڑیوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑی دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی میڈیکل پینل ان تینوں کے ساتھ رابطے میں ہے جن کو فوری طور پر خود تنہائی میں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عماد وسیم اور عثمان شواری 24 جون کو لاہور پہنچیں گے ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق کلف ڈیکن، شعیب ملک اور وقار یونس کے علاوہ دوسرے کھلاڑیوں اور ٹیم کے عہدیداروں کا پیر کو کراچی، لاہور اور پشاور میں اپنے اپنے مراکز میں ٹیسٹ لیا گیا تھا، ان کی رپورٹ منگل کو کسی نہ کسی مرحلے پر ہوگی جس کا اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ تب تک اس کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -