بھارت (30 جنوری 2026): نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی خبروں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ماسک پھیل کر کھیلنے کی تصاویر سے تشویش پھیل گئی ہے۔
بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی وہاں کھلاڑیوں کی چہرے پر ماسک پہن کر کھیلنے کی تصاویر سامنے آنے سے تشویش پھیل گئی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کا ماسک پہننے کی وجہ وائرس نہیں بلکہ بدترین فضائی آلودگی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور دہلی میں رانجی ٹرافی کے میچوں میں کھلاڑیوں نے فضائی آلودگی کے باعث ماسک پہن کر میچز کھیلے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کام کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشوسنگھ نے ماسک پہن کرمیچ میں شرکت کی۔
رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے، ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ممبئی میں آئندہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔
دوسری جانب نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بھارت میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور میگا ایونٹ کو مکمل طور پر سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


