پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

دو ٹیموں کے پلیئرز تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ایچ بی ایل ‏پاکستان سپر لیگ 6 کے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ‏اور‎ ‎ضروری قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آلراؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں ‏شامل کرلیا ہے۔ ہر ٹیم کو پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں 2 سپلیمنٹری راؤنڈ پک لینے کا اختیار تھا۔یہ ‏دونوں کھلاڑی یا تو مقامی کرکٹرز ہوسکتے تھے یا ان میں سے ایک غیرملکی اور ایک مقامی کھلاڑی ‏ہوسکتا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر عاکف جاوید ابھی سرجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے لہٰذا وہ ‏ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لیے دستیاب نہیں ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی جگہ فاسٹ باؤلر ‏ذیشان ضمیر کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں