The news is by your side.

Advertisement

خوفناک آگ میں پھنسے شرارتی بچوں کو بچانے کا مشن

نیویارک: ہالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ’پلیئنگ ود فائر‘ کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں نامور ریسلر جان سینا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

معروف ریسلرجان سینا کے نئے کامیڈی شاہکار”پلیئنگ ود فائر”کا ایک اورٹریلر دو روز قبل ریلیز کیا گیا جس نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کی۔

دھوم مچا دینے والے ٹریلر میں فائرفائٹرزاور شرارتی بچوں کی دھماچوکڑی دکھائی گئی، فلم 8 نومبر ریلیز کی جائے گی، ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ شائقین فلم دیکھ کر قہقہےلگانے پرمجبور ہوں گے۔

ٹریلر

ویڈیو کے آغاز پر ہیلمٹ لگائی ایک بچی بستر پر سوئے شخص (ہیرو) کے قریب آتی ہے اور اُس کے اٹھنے کے باوجود منہ پر پانی پھینک دیتی ہے، ہیرو جب بستر سے اٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو بستر ٹوٹ جاتا ہے، یہ منظر دیکھ کر بچی ہنستی ہے۔

کہانی

جب فائر سپرنٹینڈینٹ جیک کارسون اپنی ٹیم کے ساتھ گھر میں پھنسے تینوں بچوں کو ریسکیو کرتے ہیں البتہ بچوں کی مسلسل شرارتیں انہیں جدید مہارت کے باوجود پریشان کردیتی ہیں۔

ایک فائر فائٹر بچوں کے قریب جاکر انہیں صورتحال سمجھانے کی کوشش کرتا ہے اسی دوران دیگر تین ریسکیو اہلکار بچوں کی نفسیات کو سمجھ جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جان سینیا، جوڈی گریر، کیگن مائیکل کی، بیراننا ہائی لیڈ برانڈ شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں