لاہور: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ ملوث اکاؤنٹس کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
چوہدری پرویز الہیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی خواتین ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم کئی ہفتوں سے جاری ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف بھی حکومت کے حامی اکاؤنٹس ملوث ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملوث اکاؤنٹس کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور ججز کے خلاف توہین آمیز مواد کی مسلسل نگرانی اور فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ 13 جنوری کو اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


