ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

اے آروائی فلمز کی پیشکش’لاہورسے آگے‘ مدھر گیتوں پرمشتمل ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

مدھر گیتوں پر مبنی اے آر وائی فلمز کے تحت آنے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ بہت جلد سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وجاہت رؤوف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ میں فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ویب سائٹ ’ہپ ان پاکستان‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے بتایا کہ فلم میں پانچ گانے شامل کیے گئے ہیں۔ ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے جسے صبا قمر اور یاسر حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم میں صبا قمر کا کردار ایک راک اسٹار کا ہے، فلم کے گانے مختلف مقامات پر شامل کیے گئے ہیں۔

فلم میں ایک قبائلی ثقافتی گانا بھی ہے جو حسن رضوی پر عکس بند کیا گیا ہے۔ حسن رضوی اس فلم میں ایک مشہور مقامی ڈانسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے۔

’لاہور سے آگے‘ وجاہت رؤوف کی پہلی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا دوسرا حصہ ہے۔ فلم میں یاسر حسین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے شائقین سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ ’لاہور سے آگے‘ میں بھی وہ صبا قمر کے مقابل مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں