تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قیام امن کےلئےپاکستان کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،وزیراعظم

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک بحریہ ہر قسم کےخطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، قیام امن کے لئے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 108ویں مڈشپ مین،17ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، وزیراعظم پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملکی مضبوط دفاع کی علامت ہے، کمیشن حاصل کرنےوالےکیڈٹس کومبارکبادپیش کرتاہوں، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کا تحفظ کرنا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن حاصل کرنےوالوں کےلئےآج انتہائی خوشی کادن ہے، ملک کےدفاع اورقومی سلامتی میں پاک بحریہ انتہائی مؤثرکرداراداکررہی ہے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سےنمٹنےکے لئے تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کمبائنڈ نیول فورسزکےساتھ مشترکہ آپریشنز کادنیابھرمیں اعتراف کیا جاتاہے، پاکستان ہمسائے ممالک کےساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، خطےکےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتےہیں، ضرب عضب،ردالفساددہشتگردی کےمکمل خاتمےکےہمارےعزم کااعادہ ہیں، قیام امن کےلئےپاکستان کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان بحریہ تیز ی سےاپنی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے، پاک بحریہ کی مضبوطی کےلئےوسائل مہیاکرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس سے قبل کراچی کی پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ کی شاندارتقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈآ ف آنر پیش کیا گیا اور وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ایک سوآٹھویں مڈشپ مین اورسترہویں شارٹ سروس کمیشن کورس کےایک سوتین افسران پاس آؤٹ ہوئے، کمیشننگ پریڈمیں سترہویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے چھبیس افسران سمیت ستاون پاکستانی جبکہ چھیالیس برادر ممالک کے افسران شامل تھے ۔

پاس آ وٹ ہونے والوں میں دوست ممالک بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب کے کیڈٹس شامل ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دوست ممالک کے بائیس سو سے زائد افسران یہاں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں، تین برادر ممالک سعودی عرب،قطراوربحرین کےموجودہ نیوی سربراہان اورکویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پانچ ریٹائرڈ نیول چیفس بھی پاکستان نیول اکیڈمی سےتربیت یافتہ ہیں۔

تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سمیت سول وعسکری حکام نے بھی شریک کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -