ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم باؤ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے جہاں وہ افتتاحی سیشن میں خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 3 روزہ باؤ فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے جہاں وہ کانفرنس کے مرکزی موضوع ’دنیا کی وسیع ترخوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیا‘ پرخطاب کریں گے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرداخلہ احسن اقبال سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم باؤ فورم برائے ایشیا کے 8 سے 10 اپریل کو چین کے صوبے ہنان کے شہر باؤ میں منعقد ہونے والے فورم کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان ی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 10 اپریل کو باؤ فورم برائے ایشیا کی کانفرنس سے خطاب کریں جبکہ دورے کے دوران وہ چین کے صدر شی جن پنگ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگراعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارکہ کا کہنا ہے کہ باؤ فورم سے وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پرکامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونے والی ترقی کو اجاگرکرنے کا موقع ملے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق باؤ فورم ایک غیرسرکاری اور غیرمنافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا باضابطہ طور پرقیام 2001ء میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد ایشیا، دنیا کے دیگر ممالک اور ایشیا کے مابین گہرے اقتصادی تعاون، روابط اور تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

باؤ فورم حکومتی سربراہان، کاروباری برادی، ماہرین اور اسکالرز کو معیشت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور توانائی کت شعبوں میں تعاون کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں