کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کامیاب حکمت عملی سے توانائی بحران پر قابو پایا۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے توانائی بحران پر قابو پایا۔ توانائی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت خوش قسمت ہے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اس کا افتتاح بھی کیا۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا، بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثر ہو رہی تھیں، کھاد کے کارخانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا تھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گیس سے چلنے والے 3 بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے۔ دوسرےایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم گزشتہ شب 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے۔ آج صبح ان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اور گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی ملاقات کی تھی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔