The news is by your side.

Advertisement

انٹرنیشنل ٹرمینل منصوبےکی دنیامیں مثال نہیں ملتی،وزیراعظم شاہدخاقان

سیالکوٹ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمینل کاافتتاح کردیا اور کہا کہ انٹرنیشنل ٹرمینل منصوبےکی دنیامیں مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سیالکوٹ پہنچے جہاں انھوں نے ایئرپورٹ کے نئے بین الاقوامی ٹرمینل کاافتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹرمینل منصوبےکی دنیامیں مثال نہیں ملتی،یہ پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے جو کامیاب ہوا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کام شروع اور ختم بھی کئے، گزشتہ4سالوں میں نوازشریف اورن لیگ پر تنقیدجاری رہی، ہمارےراستے روکنے کی بھرپورکوششیں کی جاتی رہیں، ہم نے ان باتوں اورتنقیدکی فکر نہیں کی اور اپناکام کرتے رہے۔

انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 200ارب کےمواصلاتی منصوبہ پر کام ہورہاہے، حکومت نےلوڈشیڈنگ کےعذاب پرقابو پایا، وہ وقت دورنہیں جب بجلی کی قیمتیں بھی انتہائی کم کردی جائیں گی، مستقبل میں بھی عوام کیلئےبہترین پروجیکٹ شروع کرینگے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران چیمبرآف کامرس میں صنعت کاروں سے بھی خطاب کریں گے جبکہ دورے کے دوران چیئرمین این ایچ اے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم دوپہر 3 بجے خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں