نیویارک: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے بل گیٹس نے ملاقات کی، ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا اور پولیوفری پاکستان کیلئے وزیراعظم کےعزم کی بھی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے مائیکروسوفٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بل گیٹس نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بل گیٹس نے حفاظتی ٹیکوں و دیگرشعبوں میں کام کرنے اور عام آدمی کیلئےمالیاتی خدمات کےنظام میں بھی دلچسپی کااظہار کیا، بل گیٹس پولیوفری پاکستان کیلئے وزیراعظم کےعزم کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے لئے اقدامات پربریف کیا اور بتایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام وسائل کو مکمل طور پر ایک پولیو سے پاک پاکستان کے حصول اور صحت مند مستقبل کی نسلوں کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں
خیال رہے کہ بل گیٹس بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین ہیں۔
مزید پڑھیں : بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم
یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں ، جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
زیراعظم پاکستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں سمیت 70 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں اور 120 ارب ڈالرکا نقصان اٹھایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔