site
stats
پاکستان

وزیراعظم شاہدخاقان کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان سے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے ملاقات کی، وزیراعظم کا کہنا ہے امید ہے آپ کی قیادت میں پاک بحریہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان کی نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امید ہے آپ کی قیادت میں پاک بحریہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔


مزید پڑھیں : ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی


یاد رہے کہ چند روز قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی تھی، پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد ایڈمرل ذکا اللہ کو نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top