تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نیب اور حکومت آمنے سامنے: پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پراسیکیوٹرجنرل کے لیے نیب کی جانب سے ارسال کردہ پانچوں نام مسترد کر کے اپنی سمری نیب کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اس معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں.

وزیر اعظم نے پراسیکیوٹر جنرل کے لیے نیب کے تجویز کردہ ناموں‌ کو مسترد کرتے ہوئے تین نام تجویز کر کے اپنی سمری نیب کو ارسال کر دی، جسے چیئرمین نیب نے مسترد کر دیا.

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وزیر اعظم کی سمری مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں‌ کہا ہے کہ ہمارے دے ہوئے پانچ ناموں ہی میں سے کسی ایک کا تقررکیا جائے.

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کے لیے مزید مہلت طلب

وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے تجویز کردوں‌ ناموں کو مسترد کرنے اور چیئرمین نیب کے طرف سے ان ہی افسران میں‌ سے کسی ایک کے تقرر پر اصرار نے ڈیڈ لاک پیدا کر دیا ہے.

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیر کے روز نیب کے سامنے پیش ہونا ہے. آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں نیب نےشہبازشریف کوطلب کررکھا ہے۔

نیب کے شہید افسرکی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام دل دہلادینے والاخط

اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں‌ ن لیگ میں‌ مشاورت جاری ہے. قریبی ارکان کی جانب سے انھیں‌ اپنا مقدمہ میڈیا کے سامنے رکھنے اور اپنے بجائے وکیل کو بھیجنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کے لیے ارسال کردہ ناموں کو مسترد کیے جانے کے بعد حکومت اور نیب میں تنائو بڑھتا محسوس ہوتا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -