وزیراعظم ترکی کے بعد لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کریں گے

لندن : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دورہ ترکی کےبعد لندن پہنچ گئے، جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعےلندن کےلوٹن ایئرپورٹ پرپہنچے، وزیراعظم لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن میں شوکت عزیز کے گھر گئے اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں : آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان
گذشتہ روز او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ القدس شریف سے متعلق آج غیر معمولی وقت ہے، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان نے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا تھا کہ امریکادوریاستی حل کادوبارہ اعادہ کرے۔
شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور فلسطینی عوام کے ساتھ غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرے گا۔