بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

گالی، الزام اور بہتان کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کہوٹہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امید ہے ن لیگ کے لیے 2018 کا الیکشن 2013 سے بھی بہتر ثابت ہوگا، گالی، الزام اور بہتان کی سیاست پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جولائی کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ ن لیگ کے حق میں ہوگا، الیکشن میں فیصلہ صرف عوام کا ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہر شخص محسوس کرتا ہے خدمت کرنے والی جماعت ن لیگ ہے، جو بھی منصوبے دیکھیں گے ان پر مسلم لیگ ن کی مہر ہوتی ہے، ہماری جماعت نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کئے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ کہوٹہ شہید اور غازیوں کی سرزمین ہے، کہوٹہ کے نوجوان بہادری اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں، عوام کی خدمت کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دے دی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا جس سے مقابلہ ہے وہ کسی اور کی سیاست کرتے ہیں، شرافت کی سیاست چلے گی الزام، بہتان تراشی کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی، فیصلہ عوام کریں گے مسائل جمہوریت میں ہی حل ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم کے مطابق مسلم لیگ ن مسائل حل کرنے والی پارٹی کے طور پر پہچانی جاتی ہے، عوام کی خدمت کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے، یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں