جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ کانگ ژن ژو نے ملاقات کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے۔ سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے چینی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی، نائب وزیرخارجہ نے چین کےوزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کاپیغام دیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چینی نائب وزیر خارجہ کانگ ژن ژو کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی شعبے میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے، سی پیک کےتحت توانائی اوربنیادی ڈھانچےکےمنصوبےپرپیش رفت جاری ہے۔ اور پرامن ہمسائیگی کےحوالےسے پاکستان اور چین کا وژن مشترک ہے، تعلیم،صحت جیسے منصوبوں میں تعاون مزید مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور چینی سفیربھی موجود تھے۔

دوسری جانب سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں، اجلاس میں جاری منصوبوں کا جائزہ جبکہ نئے منصوبوں کی منظوری متوقع ہے۔

اجلاس میں ستائس ارب ڈالر کے بائس میگا منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، ان منصوبوں میں اسپیشل اکنامک زون،کراچی لاہور پشاور ریلوے لائن، ملتان سکھر موٹر وے اور گوادر انٹر نشنل ائیر پورٹ شامل ہے۔

سی پیک کے تحت زرعی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان نے گوادر میں چین کی جانب سے اس کی کرنسی کےاستعمال کی تجویز مسترد کردی تھی، پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ چینی کرنسی کے آزادانہ استعمال یا اس کو ڈالر کا درجہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ اس سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں