جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

وزیر اعظم شاہد خاقان اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سنیا: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کی پالیسی قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے شہر سنیا میں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کیری لام کو چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ 25 ہزار پاکستانیوں کا گھر ہے۔ ہانگ کانگ کی بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کی پالیسی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔

وزیر اعظم نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان کی پالیسیوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ہانگ کانگ اور پاکستان میں عوامی رابطوں سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر کیری لام کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کی معاشی ترقی قابل قدر ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم اجلاس کے لیے چین کے شہر سنیا میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے کانفرنس کے سائیڈ لائن ایونٹس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گتریس سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں