امن مشن ہی دنیا کو جنگ وجدل سے بچانے کا واحد راستہ ہے، وزیرِاعظم -
The news is by your side.

Advertisement

امن مشن ہی دنیا کو جنگ وجدل سے بچانے کا واحد راستہ ہے، وزیرِاعظم

نیویارک : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ امن مشن ہی دنیا کو جنگ وجدل سے بچانے کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں۔

نیویارک میں امن کانفرنس سے خطاب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن دنیا میں عالمی امن اور سلامتی کے ضامن ہے اور پاکستان امن مشن میں عالمی برادری کا سب سے بڑاشراکت دار ہے، امن کے لیے رہنماؤں کو یکجا کرنے پر اوباما کے کردار کر سراہتے ہیں، امن مشن کی خدمات سرانجام دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، امن کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت خوش آئند ہیں، پیس کیپنگ مشن دنیا میں بھر امن کے لیے کام کررہا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت دنیا میں امن مشن کی خدمات انجام دینے والوں کو سیلوٹ کرتے ہیں اور پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر موجود ہیں۔

انہوں نے عالمی امن کیلئے امریکی صدراوباما کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و سلامتی کیلئے بنیادی اصولوں کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے.

انہوں نے کہا کہ امن دستوں کو انسداد دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، ہمارے نزدیک امن کے قیام اور امن کے نفاذ میں فرق ہے، پاکستان عالمی امن قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو امن دستے اور ٹیکنالوجی فراہم کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین سپاہی ،بہترین کمانڈرز اور بہترین تکنیکی ماہرین موجود ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں