تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ماضی میں کرپشن اور ڈرگز کے پیسوں سے الیکشن جیتے جاتے رہے، وزیراعظم

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے منشیات معاشرے کے ڈسپلن کو متاثر کرتی ہے، ماضی میں کسی نے بھی ڈرگز کےخاتمے کا نہیں سوچا۔

تفصیلات کے مطابق اےاین ایف ہیڈ کوارٹر  راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان جہاد کے وقت پہلی بار پاکستان میں ڈرگز کا سنا تھا، اسی کی دہائی میں ڈرگز سے پیسہ بنانیوالوں کو معاشرہ برا نہیں سمجھتاتھا، اب صورت حال یہ ہے کہ منشیات معاشرے میں کینسرکی طرح پھیل رہی ہے اور ستر لاکھ لوگ پاکستان میں ڈرگز کے عادی ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے بھی ڈرگز کےخاتمے کا نہیں سوچا، ہمارے یہاں کرپشن کے پیسے سے غلط قسم کی سیاسی مہم چلائی جاتی تھی اور کرپشن اور ڈرگز کے پیسے سے الیکشن بھی جیتے جاتےرہے، کرپشن ، منشیات سے پیسہ بنانے کا نقصان معاشرے کو ہوا۔

اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی گھر میں منشیات کا عادی ہوتو وہ پورے گھر کو تباہ کردیتا ہے،جتنی چھوٹی عمر میں ڈرگز کا استعمال ہو تو اتنا ہی مشکل ہوتا ہے، صرف اے این ایف نہیں بلکہ معاشرے کو ملکر منشیات کا مقابلہ کرناہوگا، جرائم سے صرف پولیس نہیں نمٹ نہیں سکتی معاشرہ ملکر لڑتاہے۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسکولوں میں منشیات پھیل رہی ہے، منشیات سائلنٹ کلر ہے جو اسکول یونیورسٹیز تک پہنچ گیا ہے، یاد رکھیں منشیات معاشرے کے ڈسپلن کو متاثر کرتی ہے، چاہتا ہوں کہ منشیات،کرپشن کے کینسر سے پورا معاشرہ لڑے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں واقع اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، وزیراعظم نےیادگار شہدا پرپھول رکھےاور شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -