تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو ترقی کی بنیاد ملی: وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے توانائی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر سہولتیں میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک چین اقتصادی راہداری سیمینار سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 2015 تک سی پیک سے کوئی آگاہ نہیں تھا۔ چینی صدر نے علاقائی روابط کا منصوبہ پیش کیا۔ سی پیک وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان، افغانستان بلکہ وسط ایشیائی ریاستوں کو دنیا سے منسلک کرے گا۔ سی پیک سے توانائی، انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر سہولتیں میسر آئیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک 2 ممالک میں شراکت داری کا منصوبہ ہے۔ منصوبے سے پاکستان کو ترقی کی بنیاد ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کےتحت توانائی کے 2 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ایک مکمل ہونے جارہا ہے۔ سی پیک کے تحت موٹر ویز بنائی جا رہی ہیں۔ منصوبے کے باعث تھر کول سے بجلی کے حصول کا خواب پورا ہوگا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ معاشی فوائد کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ ’پاکستان سی پیک سے نہ صرف اپنی ترقی بلکہ خطے کی خوشحالی چاہتا ہے‘۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ شہر میں توانائی کے بحران سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -