جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

فخرہے17سال کےبعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس سرپلس ہوگیا، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اب درست راستے پر چل پڑا ہے، سترہ سال بعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان سرٹیفیکٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنائی کہ سترہ سال کےبعد ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس سرپلس پر گیا، پاکستان کی برآمدات میں24 فیصد اضافہ ہوا ہے، آج ہمارے روپےکی قدر مستحکم ہورہی ہےجو مثبت معیشت کےاشارے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم آئے تھےتو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ20 ارب ڈالر تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے جس پرخوشی ہے، بڑا ضروری ہے کہ ہم اپناکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رکھیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات انڈسٹری میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے،گاڑیوں کی سیلز بھی بڑھ گئی ہے، اپنےخرچوں سے آمدنی اوپر لے آئےہیں جو اچھی بات ہے، گزشتہ حکومتیں مسائل پیدا نہ کرتی تو آج معیشت بہت بہترہوتی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا احساس تب ہوتاہے جب آپ ملک سے باہرہوں، سمندرپارپاکستانی سب سےبڑا سرمایہ ہیں، سمندر پار پاکستانی وطن سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں ، پوری کوشش کرینگے کہ اوور سیزپاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان لائیں، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیےکہ ڈالرز ملک میں لےکر آئیں، اس کے لئے ہمیں مسلسل کوشش کرنی چاہیے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا ریلیف پیکج : سی اے اے ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرتی ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، روپے کی قدر گرنےسے اشیائےخورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی ہیں۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط وقت پر بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیداوار متاثر ہوئی، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کرونا کی وجہ سے ہوئے، بدقسمتی سےچینی سے متعلق مافیاز نے اپنا کردار ادا کیا، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں چینی مافیاز کا شکار نہ ہو۔

اس سے قبل سینیٹرفیصل جاوید نے ’’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘‘کے اجرا کی خوشخبری قوم کو سناتے ہوئے کہا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر ہے، وزیراعظم انشاللہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا آج کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں