تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، جلد نیا پاکستان نظر آئے گا’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت جلدخوشخبری دوں گا ہم جس جانب جا رہےہیں وہاں آپ ‏کو ایک نیا پاکستان ملےگا۔

جدہ قصر میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ‏اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ بہتر جانتا ہوں دنیا سے باہر رہنےوالی پاکستانی کمیونٹی کو جانتا ہوں، ‏اوورسیزپاکستانیوں نےمیری بہت مددکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال چلانےمیں اوورسیزپاکستانیوں کو بہت اہم کردارہے ‏اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، دنیا بھر میں 90لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں سعودی عرب میں میں ‏مقیم پاکستانیوں کےمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پربہت مشکل وقت تھااب معیشت ٹھیک ہونےجارہی ہے سعودی ‏عرب نےمشکل وقت میں ہماری مددکی، یواےای نےبھی مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اگر ‏سعودی عرب اوریواےای مددنہ کرتا تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکی وجہ سےپاکستان کی معیشت پربہت زیادہ اثر پڑا، کورونا نے ‏دنیا بھر کےممالک کی معیشت کوتباہ کیا بھارت میں کوروناسےبہت تباہی مچی ہم نےلوگوں ‏کواورمعیشت کوکوروناسےبچالیا الحمدللہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگئی ہے مشکل وقت ‏سےنکل گئےہیں اب آگےاچھاوقت نظر آ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستان سفارتخانےکی کارکردگی اچھی نہیں تھی امیدہےاب ‏پاکستانی سفارتخانےکی کارکردگی بہترہوگی، مجھےمستقبل میں اوورسیزپاکستانیوں کی مددکی ‏ضرورت ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان کی جدوجہدچل رہی ہے اسٹیٹس کوپرانےنظام کی حامی ‏ہےاورچاہتےہیں ایسے ہی چلتارہے، مافیانہیں چاہتاپاکستان میں تبدیلی آئے جس معاشرےمیں طاقت ‏کی حکمرانی ہوگی وہ کبھی ترقی نہیں کرےگا طاقت کی نہیں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے پاکستان میں اس وقت قانون کی ‏حکمرانی کی جنگ ہے، قانون کی حکمرانی والامعاشرہ اوپرجاتاہے کرپٹ نظام سےفائدہ ‏اٹھانےوالےسب اکھٹےہیں پاکستان میں تبدیلی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، ہماری پارٹی سوشل ‏میڈیااوریوتھ کی وجہ سےاقتدارمیں آئی مافیازسےملک کوآزادکرنےکی جنگ ہمیشہ وقت لیتی ہے، ‏بہت جلدخوشخبری دوں گاہم جس جانب جارہےہیں وہاں آپ کوایک نیاپاکستان ملےگا۔

Comments

- Advertisement -