جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

’بی آئی ایس پی سندھ چلانا چاہتا ہے تو چلائے، وفاق کے بعد کچھ نہیں بچتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (3 جون 2026): وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی اگر سندھ چلانا چاہتا ہے تو چلائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی معیشت کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں، مگر وہ نواز شریف کے دور کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1990 میں پہلی کابینہ میٹنگ میں جب موٹرویز کا ذکر کیا تھا تو تب ملک میں کسی کو پتہ نہ تھا کہ موٹرویز کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بلاول بھٹو کی اپنی اور ہماری اپنی سوچ ہے۔ سندھ اور پنجاب اس پروگرام کو چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں اور اس کا بوجھ خود برداشت کریں کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں رہ جاتا اور اپنی پی ایس ڈی چلانے کے لیے دائیں بائیں سے منیج کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وفاق نہیں چاہتا کہ بی آئی ایس پی ختم ہو۔ آئینی ترمیم کے ذریعے ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے سپرد کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں