جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات مستعفی ہوگئے، ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھجوادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انہیں  ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں