تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

وزیراعظم کے مشیر کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے زراعت فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہر دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، بچوں آرش اور آحل کی عمریں 13 سال سے کم ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بچے ڈرائیور کے ساتھ باہر گئے تھے اس موقع پر کوئی زہریلی چیز کھلائی گی یا نہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کے ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے جمشید چیمہ کے دو بیٹوں کو زہر دینے کے شبے میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے آحل اور آرش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا گیا ہے، ٹیک سوسائٹی سے ان کے گھر کے 5 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملازمین میں خانساماں محمد اقبال اور ڈرائیور وقار شامل ہیں، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اقبال، محمد رمضان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسرت اقبال چیمہ کو تین ماہ قبل وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے زراعت فوڈ سیکیورٹی مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -