تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ ہوگیا، 15 مئی کو اعلان ہوگا

اسلام آباد: طویل مشاورت کے بعد بالآخر حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے.

حکومتی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے زیر غور چھ میں سے ایک نام پر اتفاق رائے ہوگیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں‌ حتمی نام کا انتخاب کیا گیا.

اطلاعات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا، اس عرصے میں نگراں وزیراعظم کے نام پر دیگر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے گا.

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک تقریب میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا نام متفقہ ہے اور میرے دل میں محفوظ ہے.

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ بہت اچھا رازداں ہوں، وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا، البتہ اتنا ضرور ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے نام پر میں اور وزیراعظم متفق ہیں.

خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم ایک اچھا منتظم اورسب کے لئے قابل قبول ہوگا، البتہ وہ فی الحال نام نہیں‌ بتائیں‌ گے.

یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم پر اپوزیشن کی جماعتوں میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا. چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان نے ایک تقریہب میں کہا جاتا تھا کہ خورشید شاہ جو نام بتائیں گے، وہ انھیں قبول ہوگا.

ممکنہ تین نام کون سے ہیں؟

ایسے میں جب خورشید شاہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ ہوگیا ہے، تین نام اعلیٰ ایوانوں میں زیرگردش ہیں۔

اس ضمن میں پہلا نام ڈاکٹر عشرت حسین کا ہے، جو اسٹیٹ بینک کے گورنر رہے ہیں اور ماہر معیشت کے طور پر شناخت رکھتے ہیں۔ دوسرا نام سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی، جب کہ تیسرا نام سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا ہے۔


نگراں وزیر اعظم کے لیے اپوزیشن جو نام دے گی، ہمیں قبول ہوگا: وزیر اعظم


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -