The news is by your side.

وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا لی کاپٹر حادثے میں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہیلی کاپٹر حادثےمیں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دوپائلٹس سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثےمیں 6افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی ،دفاع کیلئے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دیں ، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیلی کاپٹرحادثےمیں پاک فوج کےافسران اور اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حادثہ انتہائی المناک ہے،شہادتوں کی اطلاع پردلی رنج ہوا، وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والےشہدا قوم کےمحسن ہیں۔

و زیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی ہرنائی میں آرمی ہیلی کاپٹرحادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حادثے میں پاک فوج کے افسران وجوانوں کی شہادت پر اظہارِ رنج وغم کیا۔

بلاول بھٹو نے شہید میجرمحمد منیب افضل اورمیجرخرم شہزادکوخراج عقیدت اور شہید نائیک جلیل، شہید صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی محمدعمران اور شہید سپاہی شعیب کو بھی سلام پیش کیا۔

بلاول بھٹو نے شہدا کے لواحقین سےدلی تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا مسلح افواج کےافسران وجوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاک فوج کےجوانوں کی شہادتوں پردل غمزدہ ہے، دعاگوہوں کہ اللہ کریم شہداکی شہادتیں قبول فرمائے، یہ صرف شہداکےاہلخانہ کاغم نہیں،پوری قوم کاغم ہے۔

وزیراعلیٰ کےپی نے بھی ہرنائی میں ہیلی کاپٹرحادثےمیں6افسروں،جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محمود خان نے شہداکےدرجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئےصبرجمیل کی دُعا کی اور کہا دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں، ملکی دفاع کیلئےپاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پاک فوج کےہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے6اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں