The news is by your side.

Advertisement

گورنر سندھ کی تعیناتی، وزیراعظم کی واپسی کا انتظار

اسلام آباد: گورنر سندھ کے لیے اعلیٰ حلقوں میں چار ناموں پر غور جاری ہے جبکہ حتمی نام کا اعلان وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ کے عہدے پر تعیناتی کے لیے حکمراں جماعت کی جانب سے سندھ میں نئے گورنر کے لیے اعلیٰ سطح پر چار نام زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں مفتاح اسماعیل اور خواجہ قطب کے ناموں کی گونج ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اندروانی حلقے مشاہد اللہ خان کو گورنر بنوانے کے لیے لابنگ میں مصروف ہیں۔

نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے جنرل (ر) طارق وسیم غازی کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ سابق چیف جسٹس خواجہ نوید بھی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔


پڑھیں: ’’ نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست ‘‘


خیال رہے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر کے عہدے پر تعینات ہیں، طویل المدت گورنر کا عہدہ سنبھالنے والے عشرت العباد کے بعد سابق چیف جسٹس کو نومبر میں گورنر کا عہدہ دیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں: ’’ گورنر سندھ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ‘‘


سعید الزماں صدیقی طویل العمر ہونے کے باعث گورنر کے عہدے پر تعینات تو ہوئے تاہم وہ اپنی علالت کے باعث ذمہ داریوں کی انجام دہی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے سکے اور زیادہ وقت اسپتال میں داخل رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں