منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے بڑے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 مارچ 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 15، 15 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کو سراہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا۔ یہ انعام قومی ہاکی ٹیم کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دریں اثنا مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

اس ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک پیش قدمی کی۔ تاہم انگلینڈ سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال کے طویل وقفے کے بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ میگا ایونٹ رواں برس 14 اگست سے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں