تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وزیراعظم کا تعمیراتی شعبے کیلیے تاریخی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کےلیے تاریخی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنسٹر کشن سیکٹر میں اس سال سرمایہ لگانے والوں سےذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائے گا۔

سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کھولنے جارہے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو روزگار ملے، کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں، گھربنائیں، سڑکیں بنائیں تاکہ اس سیکٹرمیں کام ہوسکے، لوگ کو بھوک اورافلاس سےبچانےکیلئےکنسٹرکشن سیکٹرکھول رہےہیں، جوبھی اس سال کنسٹرکشن سیکٹرمیں سرمایہ لگائیں ان کی انکم نہیں پوچھی جائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہےکنسٹرکشن سیکٹر میں فکس ٹیکس کر رہے ہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےتحت کنسٹرکشن میں اگر100روپےٹیکس ہوگاتو90روپےمعاف کردیں گے، صوبوں کیساتھ مل کرسیلزٹیکس بھی کم کررہےہیں، پنجاب اورکےپی سیلزٹیکس کو2فیصدپرلےآئےہیں اگر کوئی فیملی اپناگھر بیچناچاہتی ہےتو اس پرکوئی کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےلیے30ارب روپےکی سبسڈی دیں گے اور آگے بھی بڑھائیں گے، کنسٹرکشن کوہم انڈسٹری کا اسٹیٹس دے رہےہیں اور کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بورڈتشکیل دے رہے ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کےلیےایک پورا ادارہ بن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوائرس پوری دنیاکےلیےچیلنج بن چکاہے، پاکستان میں کوروناوائرس کی صورتحال مغرب سےمختلف ہے، مغرب میں ایک طرف کورونا ہےاور دوسری طرف معیشت ہے، اگر لاک ڈاؤن کرتےہیں توہمیں دیگر صورتحال بھی دیکھنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اس وقت کامیاب ہوگا جب پورے ملک میں ہوگا یہ نہیں کہ لاک ڈاؤن ڈیفنس میں کریں اور کچی آبادی میں نہیں، کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کیلئے ہمیں پورےملک میں کرنا ہوگا، پہلےدن سےخوف تھالاک ڈاؤن پورےملک میں کریں گےتوکیاہوگا، خوف تھاکہ لاک ڈاؤن میں غریبوں کوراشن پہنچا سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -