The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم عمران خان نے 23 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیر اعظم سے شفارشات کی باضابطہ منظوری لی جائے گی اور پیر کو ہی نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے جبکہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شاہد گل قریشی، اکرام خان اور فرخ احمد بھی گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11، پولیس کے 5افسران کو بھی 22 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سید کلیم امام، شعیب دستگیر فیصل شاہکار، ثنا اللہ عباسی بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں جبکہ فارن سروس کے بھی 3 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں