تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم کی افغانستان کیلیے اربوں روپے امداد کی منظوری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے انسانی بنیاد پر افغانستان کےلیے پانچ ارب روپے امداد کی منظوری دیدی، جس میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات و میڈیکل کا سامان شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اربوں روپے امداد کی منظوری افغانستان کےلئے قائم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر دی گئی، اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل باجوہ، وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر قومی سلامتی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران معید یوسف نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی، جس میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات و میڈیکل سامان شامل ہیں۔

وزیراعظم نے افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری بھی دی اور کہا کہ افغانستان سے بھارت کی جانب گندم کی ترسیل کےلیے راہداری کی اجازت ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے علاج کےلیے آنے والے افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے واپسی میں معاونت کی ہدایت کی جس کے بعد کمیٹی نے افغان شہریوں کےلیے ویزے کا حصول آسان بنانے اور تین ہفتے کے اندر ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے افغان شہریوں کی ہر ممکن امداد اور پشاور تا جلال آباد بس سروس بحال کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سرحدوں کی صوابدیدی بندش نہ کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کیلئے خصوصی قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان بہادر ترین قوم ہے جنہوں نے مشکل حالات کا سامنا کیا، اسی لیے افغان عوام کی مدد کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دنیا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کےلیے اقدامات اٹھائے۔

Comments

- Advertisement -