The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم، آرمی چیف ثالث کا کردارادا کرنے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی ایران کشیدگی میں ثالث کا کردارادا کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اورآرمی چیف آج بروزپیرراولپنڈی میں واقع نورخان ایئربیس سے سعودی دارالحکومت ریاض کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اورایران کے اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزاورمعاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی کے خطے پرانتہائی مضراثرات مرتب ہورہے ہیں جس کے سبب پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالث کاکردارادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سمیت سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرے گا جس کے بعد کل یہ وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ کر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب میں شیعہ عالم دین شیخ النمر کی سزائے موت پرعملدرآمد پر ایران نے انتہائی سخت موقف کا اظہار کیا تھا اور تہران میں مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں