پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

وزیراعظم ملائیشیا کے دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، شہباز شریف کےلیے شاہی پروٹوکول

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے، ملائیشین وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبال کیا۔

کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات، پاکستانی ہائی کمشنر اور سفارتی عملے نے استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف کو شاہی پروٹوکول میں لےجایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہا، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا آکر بےحد خوشی ہورہی ہے، پُرتپاک استقبال پر ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکرگزار ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ دورے سے پاکستان ملائیشیا دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پربھی بات چیت ہوگی، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، ہلال انڈسٹری، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائےگا۔

عوامی سطح پر روابط بڑھانے کیلئے تعاون کے نئےمواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کا خیر مقدم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں