The news is by your side.

Advertisement

بھارتی فوج کی شرمناک حرکتوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی شرمناک حرکتوں کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جبکہ آج رات گئے بھی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی فوج نہتے انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتی ہو، لیکن بھارتی فوج کی جارحیت اور شرمناک حرکتوں کی مثال دنیا بھی نہیں ملتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں، مودی کے اشارے پر بھارتی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

رات گئے بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، 3 افراد زخمی

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے ان تمام بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی۔

یاد رہے تین روز قبل بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں