پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں: فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک پراکسی وارنہیں.

انھوں نے کہا کہ عورتوں نے اپنے سہاگ، عصمت، عزت، والدین، جوان بیٹے قربان کیے، یہ ایک حقیقت ہے.

فاروق حیدر کا کہنا تھا ہے کہ پاکستان سیز فائر لائن کے پارجاری تحریک میں کوئی مداخلت نہیں کررہا.

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

انھوں نے کہا کہ رائی کے دانے کے برابربھی کوئی چیز ایل اوسی کے پار نہیں جا سکتی، کشمیریوں کی تحریک مکمل طورپران کی اپنی ہےاس میں کوئی بیرونی ہاتھ نہیں.

خیال رہے کہ 22 مئی 2019 کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے. کشمیریوں سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا، پاکستان کی ہرحکومت نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں