The news is by your side.

Advertisement

نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

مودی کا دورہ ناکام بنانے پرحریت قیادت کوسلام پیش کرتا ہوں، سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہراتا رہے گا

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی پالیسیوں‌ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کاناٹک کررہا ہے.

پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے

وزیر اعظم آزاد کشمیر

یاد رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر وادی میں‌ مکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی تھی، جس کے بعد بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی فوجی حصارمیں نہ آتے، تو کشمیری انھیں جوتے مارتے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے. فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پرقیامت ڈھا رکھی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کا دھوکا دے رہا ہے، مودی کی ایما پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے.

انھوں‌نے کہا  کہ مودی کا دورہ ناکام بنانے پرحریت قیادت کوسلام پیش کرتا ہوں، سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہراتا رہے گا.


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں