جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے ابھر کر آیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (5 فروری 2026): وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے ابھر کر آیا ہے۔

آج یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے ابھر کر آیا ہے اور صدر ٹرمپ اس کا برملا کئی بار اظہار کر چکے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہے، جس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کی علامت ہے اور یہ رشتہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی بنیادوں پر قائم ہے۔ اہلِ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل پاکستان سے جوڑ لیا تھا۔ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیے ہیں۔

ممتاز راٹھو نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تاہم بھارتی جبر کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکا اور نہ کر سکے گا۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، صدر اور وزیراعظم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں