تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...
Array

تہاڑ جیل کشمیریوں کے لیے گوانتاناموبے جیسی ہے، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل کشمیریوں کے لیے گوانتاناموبے جیسی ہے، کشمیر صرف انسانی حقوق کا نہیں حق خود ارادیت کا بھی مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دباؤ میں آکر پاکستان سے مذاکرات کی بات کرتا ہے، دباؤ کم ہونے پر مذاکرات کے وعدوں سے مکر جاتا ہے، پاکستان مذاکرات کے لیے بھارت کی منتیں نہ کرے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کو مل جل کر سیاسی طور پر مستحکم کرنا ہوگا، مستحکم، توانا پاکستان کشمیر اور بھارتی مسلمانوں کا تحفظ کرسکے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی مضبوطی ضروری ہے، کشمیر صرف انسانی حقوق کا نہیں حق خود ارادیت کا بھی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں: برہان وانی کی شہادت سے اب تک بھارتی فورسزنے 1ہزار20 کشمیریوں کوشہید کیا

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران 8 جولائی 2016 کو کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک ایک ہزار 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہاد ت کے موقع پر جاری کیے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 91 خواتین بیوہ اور 205 بچے یتیم ہوئے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے اس عرصے کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف بلیٹ گن اور آنسوگیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے 27 ہزار659 افراد زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -