The news is by your side.

Advertisement

غیرملکی ایئرلائن کو آپریشن کی اجازت، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

کراچی / اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کارکردگی اور غیر ملکی ایئرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دینے کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے سے متعلق منگل کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیکریٹری ایوی ایشن، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اور وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر ارشد ملک بھی شرکت کریں گے۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک وزیراعظم کو قومی ایئر لائن کی کارکردگی اور چیلنجز پر بریفنگ دیں گے جس میں بتایا جائے گا کہ  غیر ملکی ائیرلائن کو روٹ دینے سے پی آئی اے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لندن اورمانچسٹر کے روٹ پر غیرملکی ائیر لائن کو اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا کہ پی آئی اے کا لندن اور مانچسٹر کیلئے متبادل ذرائع سے آپریشن جاری ہے جبکہ سی ای او پی آئی اے پر عائد سفری پابندیوں اور سول ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ایئر لائن کو پروازوں کی اجازت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے گزشتہ دنوں وزیراعظم سے ملاقات میں سی اے اے کی جانب سےغیرملکی ائیرلائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے متعلق شکایات کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں