تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہبازشریف نے ابوظبی کےولی عہد شیخ محمد زیدالنہیان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے یواےای کےعوام کیلئےامن وخوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ ابو ظبی کےولی عہد نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں برادر ممالک میں تعاون پر مبنی طویل المدتی تعلقات مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے یواےای کےحالیہ دورے میں پرتپاک میزبانی پرولی عہدکاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ابوظبی کے ولی عہد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مفاد میں تجارت،سرمایہ کاری ،معاشی تعاون بڑھانےکےخواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اشتراک عمل ،عالمی سطح پر تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یواےای معاشی ٹیم سے آج ملاقات کا منتظر ہوں یو اے ای معاشی ٹیم کا دورہ ولی عہدشہزادہ محمدبن زیدسےملاقات کانتیجہ ہے ولی عہد نے معاشی، تجارتی، سرمایہ کارانہ تعاون کے عزم کا اظہار کیاتھا۔

Comments

- Advertisement -