بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

حیدرآباد دکن کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کی جانب سے مسلمان شہروں کے نام تبدیل کرنا کا سلسلہ جاری ہے، پہلے تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا گیا تھا اور اب حیدر آباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کے اشارے ملے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں بے جی پی رہنماؤں کے اہم اجلاس کے دوران تقریر میں حیدرآباد کو ’’بھاگیہ نگر‘‘ قرار دیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما روی شنکر پرساد نے وزیراعظم مودی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کہنا اہمیت کا حامل ہے، آزادی ہند کے رہنما سردار پٹیل نے متحد ہندوستان کی بنیاد رکھی اور اب اسے آگے لے جانے کی بی جے پی کی ذمہ داری ہے۔

بی جے پی کے رہنما پیوش گویال نے حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں ہماری دوبارہ حکومت بنی تو وزیراعلیٰ کابینہ کے ساتھ مل کر اس کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام تبدیل

خیال رہے کہ چند روز قبل مہاراشٹرا حکومت نے بھی دو مسلمان شہروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے تھی، کابینہ نے  اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام ‘پریاگ راج’ رکھ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں