پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.4 فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔

اجلاس میں نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.4 فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں 41 ہزار میٹرک ٹن سرپلس یوریا کی برآمدگی اور یوریا برآمد کرنے کی مدت میں 28 فروری تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ یوریا کھاد کی برآمد آئندہ سال فروری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں سری لنکا کو 35 ہزار میٹرک ٹن سر پلس یوریا کھاد برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق یونائیٹڈ ٹاول ایکسپورٹر کو ویکسپو گروپ کے شیئر خریدنے اور سی پی پی اے کو دہرے فیول پر چلنے والے 4 آئی پی پیز سے معاہدے کی اجازت دے دی گئی۔

آئی پی پیز میں سیف، اورینٹ، سفائر اور ہل مور شامل ہیں۔ 4 آئی پیز گیس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں