site
stats
بزنس

فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ

Crude oil

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیٹرولیم سے متعلق معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم کے موجودہ ذخائر، مقامی ریفائنریز کی استعداد اور استعمال پر غور کیا گیا۔

جائزہ اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مستقبل میں فرنس آئل کی درآمد، توانائی کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کی فعالیت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top